بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

مرد کو جنت میں حوریں ملیں گی توعورت کوکیاملے گا؟


سوال

مرد کو جنت میں حوریں ملیں گی توعورت کوکیاملے گا؟

جواب

منکوحہ مسلمان عورت کے بارے میں احادیث میں صراحت ہے کہ وہ اپنے شوہرکوملے گی۔غیرمنکوحہ مسلمان عورت کواختیاردیاجائے گاکہ وہ کسی جنتی مردسے نکاح کرلیں اوراگرموجودہ لوگوں میں سے کسی کوبھی پسندنہ کرے تواللہ تعالیٰ اس کے لیے ایک جنتی مردپیدافرمائیں گے جواس کے ساتھ نکاح کرے گا۔

فقیہ الامت مفتی محمودحسن گنگوہی رحمہ اللہ اسی طرح کے ایک سوال کے جواب میں تحریرفرماتے ہیں:

''عورتوں کوان کے خاوندملیں گے،جوان کے لیے انتہائی راحت کاذریعہ ہوں گے،کسی اورطرف ان کی نظرنہیں جائے گی بلکہ خیال بھی نہیں آئے گا''۔[فتاویٰ محمودیہ،جلد:1،صفحہ:687،ط:دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی]

مفتی رشیداحمدلدھیانوی رحمہ اللہ تحریرفرماتے ہیں:

''کنواری اورمطلقہ عورتوں کوجنت میں اختیاردیاجائے گاکہ جس مردکوچاہیں پسندکرلیں ،اگرکسی کوبھی پسندنہ کریں تواللہ تعالیٰ ان کے لیے مذکرحورپیدافرمائیں گے''۔[احسن الفتاویٰ جلد:9،صفحہ:44،طبع:ایچ ایم سعیدکراچی]

اورجس عورت نے دوتین شادیاں کی ہوں اس کے بارے میں دو قول ہیں(1)پہلاقول یہ ہے کہ وہ جس شوہرکے پاس رہناچاہے اس کواختیارہوگا۔(2)دوسراقول یہ ہے کہ وہ عورت آخری شوہرکوملے گی'' ۔[فتاوی حقانیہ،جلد2،صفحہ:127،طبع:دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک]فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143610200005

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں