بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

مرد کا دوسری شادی کرنا


سوال

 جب بیوی خلع کے لیے کیس کرتی ہے اور  عدالت میں  کیس چل رہا ہو، تو مرد دوسری شادی کر سکتا ہے؟  یا خلع کے بعد؟

جواب

شریعتِ مطہرہ نے مرد کو بیک وقت چار شادیوں کی اجازت دی ہے (بشرطیکہ ان کے نان ونفقے اور حقوق کی ادائیگی پر قدرت کے ساتھ ، ان میں برابری بھی کرے)،  لہذا بیوی نے خلع کا کیس کیا ہوا ہو یا نہ کیا ہو، دونوں صورتوں میں مرد دوسری شادی کر سکتا ہے، نیز خلع کے بعد بھی کر سکتا ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008201217

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں