بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مرد سونے کی انگوٹھی پہن سکتا ہے؟


سوال

کیا مرد سونے کی انگوٹھی پہن کر نماز پڑھ سکتا ہے یا نہیں؟  اور جو نماز پڑھا ہے اس کا کیا حکم ہوگا؟ 

جواب

 مرد  کے لیے سونے کی انگوٹھی (یا سونے کا کوئی بھی زیور)  پہننا جائز  نہیں ہے۔  اس حالت میں پڑھی گئی  نماز دہرانا لازم نہیں۔  اگر کوئی شخص پہنتا ہے تو اسے نرمی سے مسئلہ سمجھایا جائے۔

حاشية الطحطاوي على مراقي الفلاحمیں ہے:

"والمختار أن المعادة؛ لترك واجب نفل جابر". (١/ ٢٤٨) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144105200897

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں