بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مرد اپنے سسرال میں مقیم ہوگا یا مسافر؟


سوال

 کوئی مرد سسرال جاکر ٹھہرے تو کیا صرف سسرال پہنچنے سے ہی مقیم کھلائے گا؟

جواب

اگر کسی شخص کا سسرال مسافتِ سفر ( سوا ستتر کلو میٹر)  یا اس سے زیادہ فاصلہ پرواقع ہو اور سسرال وطنِ اصلی میں نہ ہو تو وہ شخص اپنے سسرال والے شہر جانے کی صورت میں مسافر ہوگا اور وہاں قصر کرے گا۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 131):

"(الوطن الأصلي) هو موطن ولادته أو تأهله أو توطنه.

 (قوله: الوطن الأصلي) ويسمى بالأهلي ووطن الفطرة والقرار ح عن القهستاني.

(قوله: أو تأهله) أي تزوجه. قال في شرح المنية: ولو تزوج المسافر ببلد ولم ينو الإقامة به فقيل: لايصير مقيماً، وقيل: يصير مقيماً؛ وهو الأوجه ولو كان له أهل ببلدتين فأيتهما دخلها صار مقيماً، فإن ماتت زوجته في إحداهما وبقي له فيها دور وعقار قيل: لايبقى وطناً له إذ المعتبر الأهل دون الدار كما لو تأهل ببلدة واستقرت سكناً له وليس له فيها دار وقيل: تبقى. اهـ".فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144007200203

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں