بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مرد اور عورت کے ستر کا بیان


سوال

 مرداورعورت کا سترکیاہے؟یعنی کون کون سے حصے چھپانے چاہییں، خاص طورپرمردوں کو؟

جواب

(تصحیح کے بعد جواب ملاحظہ ہو!)

ستر بدن کے اس حصے کے چھپانے کو کہا جاتاہے جس کا چھپانا نماز میں نہ صرف ضروری ہے، بلکہ اس کے کھلے ہونے کی حالت میں نماز نہیں ہوتی، مرد کا ستر ناف کے متصل نیچے سے لے کر گھٹنے تک ہے، گھٹنے ستر میں شامل ہیں، جب کہ عورت کا پورا بدن سوائے تین اعضاء کے ستر میں داخل ہے، وہ تین اعضاء یہ ہیں: (1) چہرہ،(2) دونوں ہتھیلیاں، (3) دونوں قدم۔

نیز یہ ملحوظ رہے کہ عورت کے ستر اور حجاب/ پردے  کے حکم میں فرق ہے، حجاب اور پردے کے حکم کی تفصیل کے لیے درج ذیل لنک پر جامعہ کا فتویٰ ملاحظہ کیجیے:

شوہر کا بیوی کو پردہ کرنے سے منع کرنا

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143710200020

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں