بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مرد اور عورت کی منی اور مذی کا فرق اور خروج کی صورت میں وضو/ غسل کا حکم


سوال

منی صرف جماع کے بعد اور ہاتھ کے عمل سے خارج ہوتی ہے یا اس کے علاوہ بھی؟نیز عورت منی اور مذی میں کیسے فرق کرے گی؟ اگر کسی مرد کو فلم دیکھنے کی صورت میں شہوت سے کچھ خارج ہو تو غسل لازم ہوگا یا وضو؟

جواب

مرد کی ’’منی‘‘  وہ کہلاتی ہےجو  کود کر شہوت اور لذت کے ساتھ  خارج ہو تی ہے خواہ جماع کے وقت ہو یا اس کے  علاوہ کسی حالت میں ہو ،اس صورت میں غسل واجب ہے ۔

2۔عورت کی منی پتلی اور زرد رنگ کی ہوتی ہے ۔ 

جب کہ مذی پتلی سفیدی مائل ہوتی ہےاور اس کے نکلنے کا احساس بھی نہیں ہوتا، اس کے نکلنے پر شہوت قائم رہتی ہے اور جوش کم نہیں ہوتا۔(عمدۃ الفقہ)

احتلام کی صورت میں (سوتے ہوئے) مرد اور عورت دونوں کی منی اور مذی بھی خارج ہوسکتی ہے، مذکورہ بالا وضاحت کی روشنی میں اس کا فرق کیا جاسکتاہے۔

3۔اگر شہوت کے ساتھ کود کر نکلے اور اس کے بعدعضو سست ہوجائے اور شہوت اور جوش جاتا رہے تو غسل واجب ہے ورنہ وضو واجب ہوگا۔

واضح رہے کہ غیر فطری طریقے (مشت زنی وغیرہ) سے مادہ منویہ کا اخراج ناجائز ہے، نیز جان دار کی تصاویر پر مشتمل فلم دیکھنا بھی ناجائز ہے، اور فلم اگر فحش بھی ہو تو گناہ در گناہ ہے، اس لیے دونوں عمل واجب الترک ہیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004201278

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں