بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مرحوم کی طرف سے زکاۃ ادا کرنا


سوال

زید نے بیچنے کی نیت سے زمین لی،  زید کا انتقال ہوگیا،  زید کو زکاۃ کا علم نہیں تھا ،زید نے اپنی زندگی میں جو بھی زمین بیچی اس  کی زکاۃ ادا نہیں کی ،کیا زید کی بیوی پر زید کی طرف سے زکاۃ ادا کرنا لازم ہے؟ زید کی بیوی چاہتی ہے کہ میں اپنے شوہر کی طرف سے زکاۃ ادا کروں ،لیکن مالی حالات ایسے ہیں کہ جتنے بھی پیسے آتے ہیں وہ خرچ ہوجاتے ہیں ،بچتے نہیں ہیں، زید کی بیوی پریشان ہے ،اسے کیا کرنا چاہیے؟

جواب

اگر زید نے مرنے سے پہلےمذکورہ زمین کی زکاۃ ادا کرنے کی وصیت نہیں کی تھی تو اس کی بیوی پر زکاۃ کی ادائیگی لازم نہیں، لیکن اگر وہ احسان کرتے ہوئے زکاۃ ادا کردے تو اس کی بھی گنجائش ہے۔

اگر وہ زکاۃ ادا کرنا چاہتی ہے اور یک مشت زکاۃ کی رقم ادا کرنا ممکن نہیں تو زکاۃ کی مقدار کا اندازہ لگا کر تھوڑی تھوڑی رقم ادا کرتی رہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143906200003

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں