بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

مرحوم شوہرکی میراث


سوال

میری بہن کی شادی کے دس ماہ بعد اس کے شوہر کا انتقال ہوگیا ۔ اب جو زیورات، تحائف، کار وغیرہ اور اٗس کے شوہر کی جائیداد  ہے اس میں میری بہن کا کیا حصہ ہے۔ اس کا شوہر اکلوتا تھا، ماں باپ حیات ہیں، دو بہنیں شادی شدہ ہیں۔ شریعت کی روسےمیری بہن کا  جو حصہ بنتا ہے وہ بیان کردیں۔

جواب

سائل کی بہن کو جو تحائف  اس کے شوہر نے دیے تھے وہ تو اسی کی ملکیت ہیں۔  زیوارت کے بارے میں شوہر کے خاندان کا عرف دیکھا جائے گا کہ دلہن کو زیورات  بطور عاریت صرف استعمال کے لیے دیتے ہیں یابطور تحفہ ملکیت بھی دے دی جاتی ہے، اگر مالک بنا دیا جاتا ہے تب تو یہ زیورات بھی بیوہ ہی  کی ملک ہیں، دیگر ورثاء کا اس میں حق نہیں، اور اگر صرف استعمال کے لیے دیے جاتے ہیں تو پھر ان زیورات میں سے بھی دیگر ترکہ کی طرح دلہن کو چوتھائی حصہ ملے گا۔ نیز گاڑی بھی اگر مرحوم نے سائل کی بہن کو تحفۃً دے دی تھی تو گاڑی بھی بیوہ کی ملکیت ہے، اور اگر تحفۃً نہیں دی تھی تو  گاڑی اور باقی ترکہ میں سے چوتھائی حصہ(۲۵فیصد) بیوہ کو ملے گا۔ یعنی کل ترکہ کو   بارہ  حصوں میں تقسیم کریں گے،جس میں سے تین حصے بیوہ کو اور (چھٹا حصہ یعنی) دوحصے والدہ کو اوربقیہ والد کو ملیں گے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143901200072

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں