بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

مذی کے اخراج والاشخص کیاکرے؟


سوال

مجھے کبھی کبھی مذی کامسئلہ رہتاہے جس کی وجہ سے میں ٹشواستعمال کرتاہوں ، نمازسے پہلے پراناٹشونکال کردوسرارکھ دیتاہوں،کیااس کے لیے مجھے شرمگاہ کودھونابھی ضرروی ہے؟یاصرف ٹشوسے خشک کرکے پاک ہوسکتاہوں؟اوراس کا کوئی مستقل حل ہوتوبتادیں۔

جواب

اگرٹشوسے مکمل پاکی حاصل ہوجاتی ہے توٹشوکااستعمال بھی کافی ہے ،شرمگاہ کادھونالازم نہیں،البتہ اگرپانی کااستعمال مزیدطہارت کے حصول کے لیے کریں تویہ بھی بہترہے۔اورٹشوتبدیل کردینے سے وضواورنمازدرست ہے۔

مولانامحمدیوسف لدھیانوی شہیدؒ اسی طرح کے ایک سوال کے جواب میں تحریرفرماتے ہیں:

''اس کاآسان طریقہ یہ ہے کہ کوئی چیزباندھ لیاکریں ،مثلاً لنگوٹ وغیرہ اوراس پرروئی رکھ لیں،کپڑے ناپاک نہیں ہوں گے،اس روئی کوبدل لیاکریں۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143612200014

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں