بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مدرسہ چلانے کے ضوابط سے متعلق کتاب


سوال

کوئی  ایسی کتاب بزبان اردو جس میں مدرسہ چلانے کے شرعی اصول وضوابط تفصیل کے ساتھ درج ہوں،یعنی مدرسہ کو شریعت کے مطابق کیسے چلایا جائے؟تعمیرات وانعامات سے لے کر تعزیرات تک سب کچھ وضاحت اور تفصیل سے موجود ہو،جس طرح آج کل روزہ،زکاۃ اورقربانی وغیرہ کے مسائل یکجا کتابی صورت میں ملتے ہیں اور مسئلہ پانے کی کافی سہولت ہوتی ہے،کئی سالوں سے مختلف دارالافتاؤں اور اہلِ علم سے رابطے کررہا ہوں، لیکن کہیں سے جواب ابھی تک موصول نہیں ہواہے۔

جواب

اس موضوع پر کوئی مفصل کتاب ہماری نظر میں نہیں ،البتہ تحفۃ المدارس جس میں حکیم الامت رحمہ اللہ کے ملفوظات جمع کیے گیے ہیں، اس کا مطالعہ فرمائیں اس موضوع پر مذکورہ کتاب میں کافی راہ نمائی موجود ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143905200023

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں