بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

چمڑے کے موزوں پر مسح کی مدت


سوال

حالتِ اقامت میں وضو کرنے کے بعد چمڑے کے  موزہ پہنے ہوئے ہوں اور اسی حالت میں ایک دن اور ایک رات گزر چکی،  لیکن مجھے یاد نہ تھا کہ مدتِ مسح فوت ختم ہوگئی ہے، اس کے بعد بھی میں نے دوبارہ وضو کرنےمیں اسی موزے پر مسح کر لیا اور نمازِ عشاء پڑھ لی۔ تو میرے وضو اور نماز کا کیا حکم ہے؟

جواب

حالتِ اقامت میں ایک دن اور ایک رات گزرنے کے بعد جو  وضو  آپ نے کیا، پاؤں نہ دھونے کی وجہ سے وہ ناقص رہا، لہٰذا نماز بھی ادا نہیں ہوئی۔ عشاء کے فرض اور وتر کا اعادہ واجب ہے۔

(الصحیح لمسلم، کتاب الطهارة، باب التوقيت في المسح علی الخفين، 1 : 232، رقم : 276) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144105200066

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں