بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

’’مد لازم کلمی مثقل‘‘ میں لفظ ’ کلمی ‘ کے کاف پرفتحہ ہے یا کسرہ


سوال

’’مدِ  لازم کلمی مثقل‘‘  میں ’’کلم‘‘   کاف  کے  کسرے  کے  ساتھ  یا  فتحہ  کے  ساتھ  ، کیسے کہا جاتا ہے؟

جواب

’’مد لازم کلمی مثقل‘‘ علمِ  تجوید کی ایک خاص اصطلاح ہے، اس میں لفظ ’’کلم‘‘ کے ’کاف‘ پر دو حرکتیں پڑھی جاسکتی ہیں:

۱) ’’کاف‘‘  کے فتحہ اور  ’’ لام ‘‘  کے کسرہ کے ساتھ ’’ کَلِمي‘‘. 

۲) ’’کاف‘ ‘ کے کسرہ اور ’’لام‘‘ کے سکون کے ساتھ ’’ کِلْمي‘‘.

نیز لفظِ ’’کلم‘‘ اور ’’کلمة‘‘  کو بھی دونوں طرح (1- کاف کے فتحہ اور لام کے کسرہ کے ساتھ۔ 2- کاف کے کسرہ اور لام کے سکون کے ساتھ)  پڑھ سکتے ہیں،  اگرچہ زیادہ مشہور کاف کے فتحہ اور اور لام کے کسرہ کے ساتھ ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012201353

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں