بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مختلف رنگ کے ہیئر کلر استعمال کرنے کا حکم


سوال

یہ تو معلوم ہے کہ کالا خضاب استعمال کرنا ممنوع ہے اور یہ ہی حکم کالا کولا اور دیگر ہیئر کلر کے استعمال کا بھی ہے کہ خالص کالا رنگ  استعمال کرنا جائز نہیں . لیکن مجھے یہ پوچھنا ہے کہ آج کل ایک نیا رواج اور فیشن چل پڑا ہے کہ بالوں پر مختلف رنگ لگائے جارہے ہیں مثلاً: لال، جامنی، ہرا ، پیلا رنگ وغیرہ وغیرہ. اور کبھی دو رنگ بھی استعمال کیے جاتے ہیں، مثلاً: بالوں کی جڑوں سے لے کر کچھ نیچے تک تیز جامنی یا نیلا رنگ کروالیا اور بال کے سرے تک ہلکا جامنی رنگ کروالیتے ہیں . یہ فیشن بالخصوص لڑکیوں میں بہت مقبول ہورہا ہے اور مغربی ممالک سے آیا ہے. واضح رہے کہ اس رنگ کی بھی دیگر ہیئر کلر جیسے کالا کولا وغیرہ کی طرح تہہ نہیں جمتی ہے. کیا اس کا استعمال صحیح ہے ؟

جواب

غیروں کا فیشن اوران کے ساتھ مشابہت کی وجہ سے یہ فیشن واجب الترک ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143806200035

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں