بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جمعہ کے مختصر خطبے کا حکم


سوال

مختصر جمعہ کے خطبہ کے بارے میں  بتائیں، میں نے سنا ہے کہ  اگر پہلے میں سورہ فاتحہ اور دوسرے میں سورہ اخلاص پڑھ لیں تو بھی جمعہ کا خطبہ ہوجاتا ہے۔

جواب

 جمعے کے خطبہ میں مسنون تو یہ ہے کہ اس میں اللہ تعالی کی حمد و ثناء، درود شریف اور قرآنی آیات اور احادیثِ نبویہ ہوں، لیکن اگر کسی نے خطبہ جمعہ میں صرف سورہ فاتحہ اور سورہ اخلاص پڑھ لی تو بھی جمعہ کا خطبہ ادا ہو جائے گا؛ کیوں کہ جمعے کے خطبے کا رکن ’’ذکر اللہ‘‘ اس میں پایا جاتاہے۔

مسلم شریف ج۱، ص۲۸۶:

"خطبنا عمار فأوجز وأبلغ، فلما نزل قلنا: یا أبا الیقظان! لقد بلغت وأوجزت، فلو کنت تنفست! فقال: أني سمعت رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیه وسلم یقول: أن طول صلاة الرجل وقصر خطبته مئنة من فقه؛ فأطیلو الصلاة واقصروا الخطبة، وإن من البیان لسحرًا".

نسائی شریف جلد۱، ص۱۵۹، ابن ماجہ ص ۷۷:

"عن جابر بن سمرة قال: کان النبي صلی اللّٰه علیه وسلم یخطب قائماً ثم یجلس ثم یقوم ویقرأ آیات ویذکر اللّٰه عزوجل، وکانت خطبته قصدًا وصلاته قصدًا".

بدائع الصنائع ج۱، ص۳۸۹، مکتبه دارالفکر:

"قال أبوحنیفة رحمة الله عليه: إن اقتصر الخطیب علی مقدار یسمي ذکر اللّٰه کقوله: الحمد اللّٰه، سبحان اللّٰه جاز ... وقال الصاحبان: لابد من ذکر طویل یسمٰی خطبة".

الهداية في شرح بداية المبتدي (1/ 82):
"ومنها الخطبة"؛ لأن النبي صلى الله عليه وسلم ما صلاها بدون الخطبة في عمره، "وهي قبل الصلاة بعد الزوال"، به وردت السنة، "ويخطب خطبتين يفصل بينهما بقعدة"، به جرى التوارث"، ويخطب قائمًا على طهارة؛ "لأن القيام فيهما متوارث، ثم هي شرط الصلاة فيستحب فيها الطهارة كالأذان، "ولو خطب قاعدًا أو على غير طهارة جاز؛ "لحصول المقصود، إلا أنه يكره؛ لمخالفته التوارث؛ وللفصل بينهما وبين الصلاة، "فإن اقتصر على ذكر الله جاز عند أبي حنيفة رحمه الله، وقالا: لا بد من ذكر طويل يسمى خطبة، "لأن الخطبة هي الواجبة والتسبيحة أو التحميدة لاتسمى خطبةً، وقال الشافعي رحمه الله: لاتجوز حتى يخطب خطبتين اعتبارًا للمتعارف، وله قوله تعالى: {فَاسَعَوْا إِلَى ذِكْرِ اللَّهِ} [الجمعة: 9] من غير فصل، وعن عثمان رضي الله عنه أنه قال: الحمد لله فأرتج عليه، فنزل وصلى". 
 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144103200565

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں