بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

محمد کی انگریزی میں ہجے / (Muhammad یا Mohammad)


سوال

محمد انگلش میں "o" کے ساتھ (Mohammad) لکھا جائے یا "u" کے ساتھ(Muhammad)؟

جواب

واضح رہے کہ انگریزی زبان میں کسی بھی حرف کے لیے جو مختلف ممکنہ آوازیں ہوسکتی ہیں اس کو ایلوفونز (Allophones) کہا جاتا ہے اور عربی کی حرکات سے پیدا ہونے والی آوازوں کے لیے انگریزی میں حروف استعمال کیے جاتے ہیں۔ عربی کی حرکت جس کو اردو میں "پیش" بولا جاتا ہے، انگریزی زبان میں اس حرکت کی مبینہ ممکنہ آوازوں میں انگریزی حروف "او(o)" اور "یو(u)"، دونوں ہی کی آوازیں شامل ہیں۔ اس تفصیل کی رو سے انگریزی میں جب "محمد" لکھا جائے تو  "o" کے ساتھ لکھا ہو(Mohammad) یا "u"کے ساتھ لکھا ہو(Muhammad)، کسی کو بھی غلط نہیں کہا جاسکتا۔ تاہم زیادہ بہتر دونوں میں سے "u" کے ساتھ لکھنا ہے؛ کیوں کہ اس کی عام آواز کو پیش سے زیادہ مناسبت ہے۔  واللہ اعلم

In phonology, an allophone (/ˈæləfoʊn/; from the Greek ἄλλος, állos, "other" and φωνή, phōnē, "voice, sound") is one of a set of multiple possible spoken sounds, or phones, or signs used to pronounce a single phoneme in a particular language.

https://en.wikipedia.org/wiki/Allophone

The ḍammah 〈ضَمَّة〉 is a small curl-like diacritic placed above a letter to represent a short /u/ (as in "put") and its allophones [u, ʊ, o, o̞, ɔ]. For example: 〈دُ〉 /du/

https://en.wikipedia.org/wiki/Arabic_diacritics#cite_note-uvic.ca-1

damma (plural dammas or damma)

  1. (linguistics) In the Arabic script, the vowel point for u, appearing as a small curl placed above a letter ( ـُ ) and designating a short u /u/. If the Arabic letter و‎ (wāw) immediately follows, it indicates a long ū /uː/.

https://en.wiktionary.org/wiki/damma


فتوی نمبر : 144106200006

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں