بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

محمد شمویل نام رکھنا


سوال

"محمد شمویل" نام کے معنی کیا ہیں؟

جواب

"شمویل" اصل میں "اشمویل" ہے، یہ عبرانی زبان کا لفظ ہے، عبرانی  زبان میں اس  کے معنی  "اسماعیل" کے ہیں  یعنی  ” اللہ نے  میری دعاسن لی "،  کثرتِ استعمال کی وجہ سے "اشمویل"، "شمویل" رہ گیا، یہ بنی اسرائیل کے قضاۃ اور اور پیغمبروں میں سے تھے۔(قصص القرآن، سیوہاری)۔ اور لفظ "محمد" ہمارے یہاں ناموں کے شروع میں برکت کے لیے لگایا جاتا ہے، اس لیے "محمد شمویل"  نام رکھنا درست ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004200141

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں