کیا بیٹے کا نام ’’محمد روحان ہادی‘‘ رکھ سکتے ہیں؟ دوسرے بیٹے کے لیے اس سے ملتا جلتا نام بھی بتا دیں ۔
’’رَوْحَان‘‘ (’’راء‘‘کے زبر کے ساتھ اس )کے معنی :رزق، روزی،خوش بودار پھول کے ہیں۔ مذکورہ نام رکھنا درست ہے۔ اس سے ملتا جلتا نام ’’رَیْحَان‘‘( خوش بو دار پودا) ہے۔ اس کے شروع میں لفظِ ’’محمد‘‘ ، اور آخر میں لفظِ ’’ہادی‘‘ لگانا بھی درست ہے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144104200440
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن