بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

محمد بن علوی مالکی اور علمائے دیوبند


سوال

کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلے کے بارے میں کہ: مولانا محمد بن علوی مالکی مکی کے افکار و نظریات کیا تھے؟ کیا وہ ہمارے سنی دیوبندی علماء میں سے تھے ؟ حال ہی میں مجھے ایک کتاب "تحفظِ عقائدِ اہلِ سنت" (اکابر کا حقیقی،مسلک و مشرب) ملی ہے، جو کہ مولانا قاضی مظہر حسین، مفتی سید عبد الشکور ترمذی، حضرت مولانا محمد یوسف لدھیانوی ، مولانا محمد امین صفدر اوکاڑوی، مولانا مفتی محمد تقی عثمانی وغیرہم کی تحریرات کا مجموعہ ہے، جس میں لکھا ہے کہ محمد بن علوی مالکی اہلِ سنت سے خارج ہے اور اس کے نظریات و افکار بریلویوں والے ہیں ،کیا یہ درست لکھا ہے ؟ مجھے ان کے نظریات سے آگاہ فرمائیں۔

جواب

شیخ محمد علوی مالکی کا ہمارے بعض اکابر اور ان کے متوسلین کے ساتھ تعلق بھی رہاہے، جب کہ ان کی بعض باتوں سے ہمارے کئی اکابر کو اختلاف بھی رہاہے؛ اس لیے موصوف اکابرِ دیوبند کے پیروکاروں کے لیے مقتدی اور پیشوا کے درجے پر نہیں ہیں۔

لیکن موصوف سے متعلق جتنی وضاحت علمی نکتہ نظر سے درکارہے وہ اکابر کی تحریرات میں آچکی ہے، علمی اختلاف اور اصلاح کے درپے احباب کے لیے راہ نمائی کا سامان موجود ہے، ہمارے درمیان موصوف کی کوئی جماعت یا پیروکاروں کا ایسا مستقل سلسلہ نہیں ہے جس سے محاذ آرائی کی ضرورت ہو، اصلاحی ضرورت کی حد تک موضوع پوری وضاحت کے ساتھ بیان ہوچکاہے ؛ لہٰذا اس موضوع کی بجائے کسی اور علمی موضوع پر اپنی توانائیاں صرف کی جائیں تو زیادہ بہترہوگا۔ فقط واللہ اعلم

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143812200018

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں