بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

محلہ کی مسجد چھوڑ کر دوسری مسجد میں تراویح کے لیے جانا


سوال

اگر کوئی شخص اپنے محلے کی مسجد چھوڑ کر دور کسی اور مسجد میں نمازِ  تراویح پڑھنے  جائے  جب  کہ محلے کی مسجد میں حافظ قرآن بھی نماز پڑھانے کو ہو، ایسا کرنا جائز ہے مسجد منتخب کرنا؟

جواب

 مسجد   میں  جماعت کے ساتھ  تراویح پڑھنا سنتِ موکدہ علی الکفایہ ہے، یعنی اگر چند افراد مسجد میں جماعت کے ساتھ  تراویح پڑھ لیں تو اہلِ محلہ کی طرف سے مسجد  کی تراویح کی جماعت کی سنت ادا ہوجائے گی، اور اگر مسجد میں تراویح کی بالکل جماعت نہ ہو تو  تمام اہلِ محلہ مذکورہ سنت  ترک کرنے کی وجہ سے گناہ گار ہوں گے، لہذا اگر محلہ کی مسجد میں تراویح پڑھنے والے لوگ موجود ہو ں تو  محلہ کی مسجد کے علاوہ کسی اور جگہ جاکر تراویح پڑھنا جائز ہے۔

البتہ  افضل یہ ہے کہ اپنے محلے کی جامع مسجد میں تراویح پڑھی جائے ؛ تاکہ محلے کی مسجد آباد رہے اور  جماعت بڑی ہو۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 45):

"(و الجماعة فيها سنة على الكفاية) في الأصح، فلو تركها أهل مسجد أثموا إلا لو ترك بعضهم، وكل ما شرع بجماعة فالمسجد فيه أفضل قاله الحلبي.

(قوله: و الجماعة فيها سنة على الكفاية إلخ) أفاد أن أصل التراويح سنة عين، فلو تركها واحد كره، بخلاف صلاتها بالجماعة فإنها سنة كفاية، فلو تركها الكل أساءوا؛ أما لو تخلف عنها رجل من أفراد الناس وصلى في بيته فقد ترك الفضيلة، وإن صلى أحد في البيت بالجماعة لم ينالوا فضل جماعة المسجد وهكذا في المكتوبات كما في المنية وهل المراد أنها سنة كفاية لأهل كل مسجد من البلدة أو مسجد واحد منها أو من المحلة؟ ظاهر كلام الشارح الأول. و استظهر ط الثاني. و يظهر لي الثالث، لقول المنية: حتى لو ترك أهل محلة كلهم الجماعة فقد تركوا السنة وأساءوا. اهـ.
وظاهر كلامهم هنا أن المسنون كفاية إقامتها بالجماعة في المسجد، حتى لو أقاموها جماعة في بيوتهم و لم تقم في المسجد أثم الكل، وما قدمناه عن المنية فهو في حق البعض المختلف عنها. و قيل: إن الجماعة فيها سنة عين فمن صلاها وحده أساء وإن صليت في المساجد و به كان يفتي ظهير الدين. و قيل: تستحب في البيت إلا لفقيه عظيم يقتدى به، فيكون في حضوره ترغيب غيره. و الصحيح قول الجمهور إنها سنة كفاية، و تمامه في البحر
."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109200653

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں