بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

محرم کی دس تاریخ کو قبرستان جانا


سوال

محرم کی دس تاریخ کو قبرستان جاکروالد کی قبر پر حاضری دینا جائز ہے یا نہیں؟

جواب

محرم کی دس تاریخ کو قبرستان جانادرست ہے، اس میں شرعاً مضائقہ نہیں، لیکن کسی خاص دن کاالتزام جس سے دوسروں کویہ شبہ ہوکہ یہ چیزلازمی اورضروری ہے، درست نہیں۔ اس لیے ہر سال صرف دس محرم کو ہی نہ جائیں، درمیان میں بھی جاتے رہیں اور کبھی دس محرم کو بھی نہ جائیں۔

  نیز قبروں پر پھول پتیاں ڈالنا اور چراغاں وغیرہ کرنے کا شریعت سے کوئی تعلق نہیں ہے، اس سے بھی اجتناب لازم ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144103200734

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں