بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مجلسِ نکاح میں عاقدین یا ان کے وکلاء کا موجود ہونا ضروری ہے


سوال

میرا نکاح ایک لڑکے سے اس طرح ہوا تھا کہ میں کراچی میں تھی، لڑکا دبئی میں تھا اور نکاح خواں اور گواہ اسلام آباد میں تھے ۔

کیا  اس طرح نکاح ہوجاتا ہے؟ نیز یہ کہ ہمارے نکاح کو دو سال ہوچکے ہیں۔

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر مجلسِ نکاح میں لڑکے اور لڑکی کے وکیل موجود نہیں تھے تو نکاح درست نہیں ہوا تھا، دوبارہ نکاح کرنا لازم ہے۔ اگر نکاح کے بعد دونوں ساتھ رہے تو صدقِ دل سے توبہ واستغفار بھی لازم ہوگا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909202256

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں