بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 شوال 1445ھ 04 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

نماز، فرشتوں اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواجِ مطہرات کے متعلق متفرق سوالات


سوال

1۔ نماز کب کون سی ہجری میں فرض ہوئی ؟

2۔ رزق اور بارش برسانے والے فرشتے کا نام کیا ہے؟

3۔ حضور اکرم ﷺ کی کتنی شادیاں تھیں ؟ ام لمومنین کس زوجہ مطہرہ کو کہاجاتا ہے ؟

جواب

1-معراج کے موقع پر پانچ نمازیں فرض ہوئیں،اور معراج کے سلسلے میں اتنی بات پر اتفاق ہے کہ نبوت ملنے کے بعد اور ہجرت سے پہلے ہوئی ہے، لیکن سال، مہینے اور دن کی تعیین میں علمائے سیرت کی تحقیق مختلف ہے، معتمد قول یہ ہے کہ ہجرت سے ایک سال پہلے، رجب کے مہینے میں یہ واقعہ پیش آیا ہے ۔ سیرت المصطفٰی میں ہے کہ نماز نبوت کے گیارہویں سال فرض ہوئی۔
راجح قول کے مطابق پانچ نمازوں کی فرضیت رجب 12 نبوی کو ہوئی۔ اگر چہ آپ ﷺ اور صحابہ کرام اس سے پہلے بھی نماز پڑھتے تھے۔ نیز پہلے دو نماز یں فرض تھیں پھر پانچ نمازوں کی فرضیت آئی۔

 در مختار میں ہے کہ ہجرت سے ڈیڑھ سال قبل سترہویں رمضان کو فرض ہوئی۔

"فُرضت في الإسراء لیلة السب سابع عشر رمضان قبل الهجرة بسنة ونصف" .

2-حضرت میکائیل علیہ السلام جو خدا کی مخلوق کے لیے رزق کی تدبیر  او بارشوں  کی تدبیر میں مصروف رہتے ہیں۔(روح المعانی، البقرہ تحت آیہ رقم:98)

3-رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی  تمام ازواج رضی اللہ عنہن کو ازواج مطہرات کہا جاتا ہے اور قرآن مجید نے انہیں امہات المؤمنین یعنی اہلِ ایمان کی مائیں کہہ کر مخاطب کیا ہے۔

حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ازواج مطہرات کے اسماء درج ذیل ہیں:

  1. خدیجہ بنت خویلد بن اسد عبد عزی بن قصی
  2. سودہ بنت زمعہ عامریہ
  3. عائشہ بنت ابی بکر صدیق تیمیہ
  4. حفصہ بنت عمر بن خطاب عدویہ
  5. ام حبیبہ رملہ بنت ابی سفیان صخر بن حرب بن امیہ امویہ
  6. زینب بنت جحش اسدیہ
  7. زینب بنت خزیمہ
  8. ام سلمہ ہند بنت ابی امیہ مخزومیہ
  9. میمونہ بنت حارث ھلالیہ
  10. جویریہ بنت حارث بن ابی ضرار مصطلقیہ
  11. صفیہ بنت حسیی بن اخطب نضریہ اسرائیلیہ ہارونیہرضی اللہ عنہن۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909200877

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں