بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مبیع کی مقدار کم نکلے تو کیا حکم ہے؟


سوال

میں نے ایک پور گڑ لیا، جب میں پور گھر لے آیا تو وہ 14 دڑی نکلا، حال آں کہ عام طور پر پور 18 یا 19 دڑی ہوتا ہے،  اب سوال یہ ہے کہ یہ بیع جائز ہے کہ نہیں؟ اور جو کمی اس میں آئی ہے تو کیا میں اس کا مطالبہ کر سکتا ہوں یا نہیں ؟

جواب

اگر گڑ طے شدہ مقدار سے کم نکلا تو سائل کو اختیار ہے، اگر وہ چاہے تو جتنا گڑ کم ہے اس قدر قیمت کم کرکے بقیہ گڑ کی قیمت  دےدے اور اگر چاہے تو یہ معاملہ ختم کرکے نیا معاملہ کرے۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (4 / 542):

"(وإن باع صبرةً على أنها مائة قفيز بمائة درهم وهي أقل أو أكثر أخذ) المشتري (الأقل بحصته) إن شاء (أو فسخ)؛ لتفرق الصفقة، وكذا كل مكيل أو موزون ليس في تبعيضه ضرر. (وما زاد للبائع) لوقوع العقد على قدر معين". فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144106200364

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں