بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ماہواری کے ایام میں موبائل سے قرآن مجید کی تلاوت کا حکم


سوال

کیا پیریڈز کے دوران موبائل فون پر قرآن کریم کی تلاوت کر سکتے ہیں؟

جواب

عورت کے لیے ماہواری کے ایام میں قرآن مجید کو چھونا، اور دیکھ کر یا بغیر دیکھے قرآن کی تلاوت کرنا جائز نہیں ہے،  البتہ قرآن کریم کی وہ  آیات جو دعا کے معنی پرمشتمل ہوں انہیں دعا یا وظیفہ، یا ذکر کے طور پر پڑھنا جائز ہے؛ لہذا پیریڈ کے عرصہ میں موبائل سے قرآن کریم کی تلاوت کرنا جائز نہیں ہے.

البحرالرائق میں ہے:

"( قوله : وقراءة القرآن ) أي يمنع الحيض قراءة القرآن وكذا الجنابة؛ لقوله صلى الله عليه وسلم: « لاتقرأ الحائض ولا الجنب شيئاً من القرآن ». رواه الترمذي وابن ماجه".  (2/274) فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144110201035

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں