بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ماں کے پیٹ میں نفخِ روح کب ہوتا ہے؟


سوال

 حاملہ عورت کے پیٹ میں بچے کی دھڑکن چالیس دن میں آجاتی ہے یا نہیں؟َ قرآن وحدیث کی روشنی میں وضاحت فرمائیں!

جواب

بعض روایات اور شارحینِ حدیث اور فقہاء کی عبارت سے معلوم ہوتا ہے کہ ماں کے پیٹ میں ابتداءً بچے پر تین ادوار آتے ہیں، ابتدائی چالیس دن نطفہ رہتا ہے، پھر چالیس دن میں خون کا لوتھڑا بن جاتا ہے، اس کے بعد اگلے چالیس دن میں گوشت کا ٹکڑا بنا دیا جاتا ہے، جب ایک سو بیس دن پورے ہو جاتے ہیں تو اس میں روح پھونک دی جاتی ہے۔

باقی آپ کا سوال کہ چالیس دن بعد دل دھڑکنا شروع ہو جاتا ہے یا نہیں؟  مذکورہ بات سے اس کا جواب واضح ہوچکاہے۔ ابتدائی چالیس دن میں تو صرف نطفہ ہی ہوتا ہے؛ اس لیے اس مدت میں دل کا ہونا اور اس کا دھڑکنا سمجھ سے بالا تر ہے۔

الفتاوى الهندية (5/ 356)
'' امرأة مرضعة ظهر بها حبل وانقطع لبنها وتخاف على ولدها الهلاك وليس لأبي هذا الولد سعة حتى يستأجر الظئر يباح لها أن تعالج في استنزال الدم ما دام نطفةً أو مضغةً أو علقةً لم يخلق له عضو، وخلقه لا يستبين إلا بعد مائة وعشرين يوماً: أربعون نطفةً، وأربعون علقةً، وأربعون مضغةً، كذا في خزانة المفتين''.

تفسير يحيى بن سلام (1/ 264)

''عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " إِنَّ خَلْقَ أَحَدِكُمْ يُجْمَعُ فِي بَطْنِ أُمِّهِ أَرْبَعِينَ يَوْمًا نُطْفَةً، ثُمَّ يَكُونُ عَلَقَةً أَرْبَعِينَ يَوْمًا، ثُمَّ يَكُونُ مُضْغَةً أَرْبَعِينَ يَوْمًا''۔

شرح الأربعين النووية لعطية سالم (16/ 3، بترقيم الشاملة آليا)

''معنى قوله: (ثم يكون مضغةً مثل ذلك)

يقول العلماء: المضغة قطعة لحم بقدر ما يمضغ في الفم، نقول: إن هذا -والله تعالى أعلم- على مقتضى المعنى اللغوي، ولكن الذي يظهر أن معنى مضغة: لم يزل في حالته مجتمعاً لم تتفصل أجزاؤه، وإجماع المفسرين في هذه الحالة -مهما كان الأمر- أنه تأتي عليه هذه الثلاثة الأربعينات وهي تعادل مائة وعشرين يوماً، فإذا قسمناها على أيام الشهر ثلاثين يوماً كانت الأربعة الأشهر تماماً، فحينئذٍ بعد الأطوار الثلاث يكون قد تهيأ لنفخ الروح فيه، فيأتي الملك وينفخ فيه الروح''.فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909200929

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں