بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ماں کے نافرمان کی زبان پر کلمہ کا جاری نہ ہونا


سوال

ایک شخص  کی موت کے وقت ان کی زبان پر کلمہ جاری نہیں ہورہا تھا تو پتا چلا کہ ماں کی نافرمانی کی وجہ سے ایسا ہورہا ہے۔ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو جانے کو کہا تو ماں نے معاف کردیا. کیا یہ حدیث ہے؟

جواب

والدین کی نافرمانی قرآن وحدیث کی روسے انتہائی سخت جرم اور گناہِ  کبیرہ ہے۔قرآنِ  کریم کی آیاتِ  مبارکہ اور احادیث میں والدین کی اطاعت اور فرماں برداری کا حکم دیاگیا ہے ۔تاہم مذکورہ واقعہ جس کے متعلق آپ نے دریافت کیاہے اس کی نسبت رسول اللہﷺکی جانب کرناصحیح  سند سے ثابت نہیں ہے۔بعض کتب میں یہ واقعہ موجود ہے ،اس روایت کو نقل کرنے والے راویوں پر امام بخاری ،علامہ سخاوی ،ابوزرعہ رازی اور  ابوحاتم رازی رحمہم اللہ سمیت دیگر محدثین نے کلام کیاہے،جس کی بنا پر یہ روایت قوی نہیں ہے۔ اس لیے مذکورہ روایت کوبیان کرنے سے احترازم کرنالازم ہے۔

تذکرۃ الموضوعات میں ہے:

"حديث " شاب حضره الموت ولم يقدر على كلمة الشهادة بسبب عق أمه فشفع النبي صلى الله عليه وسلم إلى أمه فرضيت فقدر عليها " لايصح، فيه داود ابن إبراهيم كذاب، وفائد العطار متروك، قلت: أخرجه البيهقي من وجه آخر عن فائد ، وقال تفرد به وليس بقوي."(1/202)

اللآلی المصنوعۃ میں ہے:

" حدثنا محمد بن أيوب بن يحيى بن الضريس الرازي حدثنا داود بن إبراهيم قاضي قزوين حدثنا جعفر بن سلمان حدثنا فائد العطار سمعت عبد الله بن أبي أوفى يقول إن شاباً حضره الموت فدعى له رسول الله فقال له: قل: لا إله إلا الله! قال: لا أقدر أن أقولها، قال: ولم؟ قال: كهيئة القفل على قلبي إذا أردت أن أقولها عدل، فقال النبي: له والدان أو أحدهما؟ قالوا: أم، فدعيت، فقال: ارضي عن ابنك! فقالت: أشهدك يا رسول الله أني عن ابني راضية، فقال: قل: لا إله إلا الله! فقال: لا إله إلا الله، فقال: الحمد لله الذي نجاه بي". لايصح، فائد متروك. قال العقيلي: ولا يتاب عليه وداود كذاب". (2/251) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143908200046

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں