بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مالی پریشانی کا حل


سوال

میرے والد کو آج کل کچھ مالی پریشانیاں ہیں، اور مستقل کافی عرصے سے جاری ہیں، آپ براہ کرم اس مسئلے کا حل بیان کر دیں۔

 

جواب

مشکلات کے حل کے لیے مسنون عمل صلاۃ الحاجۃ اور صلاۃ التوبۃ کا اہتمام ہے۔ دو رکعت نماز حاجت برآری کی نیت سے ادا کرنے کا اہتمام کریں اور صلوۃ الحاجۃ کی مسنون دعا پڑھ کر  اللہ کے سامنے اپنی حاجات  کو پیش کرتے رہیں، اسی طرح وقتا فوقتا دو رکعت گناہوں سے سچی توبہ کی نیت سے پڑھتے رہیں، ان شاء اللہ جلد ہی اللہ تعالی پریشانیوں کے حل کا کوئی نہ کوئی سامان پیدا  فرما دیں گے۔

نماز حاجت کی مسنون دعا یوں ہے:

لا الہ الا اللہ الحلیم الکریم سبحان اللہ رب العرش العظیم والحمد للہ رب العالمین أسألک موجبات رحمتک وعزائم مغفرتک والغنیمۃ من کل بر والسلامۃ من کل اثم أسألک أن لا تدع لی ذنبا الا غفرتہ ولا ہما الا فرجتہ ولا حاجۃ ہی لک رضا الا قضیتہا لی۔( ابن ماجہ، السنن، کتاب اقامۃ الصلاۃ والسنۃ فیہاا، باب ما جاء فی صلاۃ الحاجۃ، 2 : 171، 172، رقم : 1384


فتوی نمبر : 143710200022

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں