بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مالی صدقہ کیسے نکالیں؟


سوال

پیسوں  سے صدقہ دینے کا کیا طریقہ ہے؟

جواب

صدقہ اگر واجب ہے یعنی زکاۃ، صدقہ فطر،قسم کا کفارہ اور نذر وغیرہ کی رقم ہو تو  مستحقِ زکاۃ کو دینا ضروری ہے۔ اور اگر صدقہ  واجب  نہیں ہے تو غیرمستحقِ زکاۃ کوبھی دے سکتے ہیں۔صدقے کی یہ دوسری قسم نفلی صدقہ کہلاتی ہے۔نفلی صدقہ حسب ِتوفیق نکالنا چاہیے۔جسے دیں اسے مالک بناکر دیں اور رشتہ داروں کو دینا زیادہ اچھا ہے۔نقدی کی صورت میں صدقہ دینا اس لیے اچھا ہے کہ نقدی سے ہر قسم کی ضرورت بآسانی پوری ہوجاتی ہے۔فقط  و اللہ اعلم 


فتوی نمبر : 143907200095

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں