بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ماریہ نام کے ساتھ دوسرا نام جوڑنا


سوال

 آپ نے جو نام تجویز فرمائے ان میں سے میں نے "ماریہ" نام منتخب کیا ہے، اب ایک اور چیز درکار ہے، اس نام کے ساتھ کوئی ایسا نام تجویز فرمائیں جسے اس نام کے ساتھ جوڑ کر دل کشی پیدا ہوجائے۔ جس طرح میری بڑی بیٹی کے نام "عافیہ" کے ساتھ "مریم" جوڑ کر "عافیہ مریم" بنا لیا ہے۔ امید ہے آپ پہلی فرصت میں میرا مسئلہ حل فرما ئیں گے!

جواب

لڑکیوں کے نام کے ساتھ عموماً شادی سے پہلے والد کا اور شادی کے بعد اُس کے شوہر کا نام لگایا جاتا ہے ، لہٰذا "ماریہ" نام کے ساتھ والد کا نام ہی لگایا جائے تو زیادہ بہتر ہے۔

البتہ اگر دوسرا نام مؤنث ہی لگانا ہو تو "بتول" ( "ب" پر زبر اور  "ت" پر پيش كے ساتھ ) لگاتے ہوئے پورا نام "ماریہ بتول" رکھا جا سکتا ہے۔

"بتول" حضرت مریم رضی اللہ عنہا کا لقب تھا، جس کے معنی ہیں: عفیف اور پاک دامن عورت۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144202200403

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں