بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مارکیٹ کے صدر کا دکان داروں کو مجبور کرنا کہ مخصوص لوگوں سے خریدیں


سوال

ہمارے یہاں  پنج گور  میں جو بازار ہے، اس بازار کا ایک صدر ہے، اب اس نے یہ قانون بنایا ہے کہ جتنے بھی دکان دار ہیں، وہ صرف ان لوگوں اور کمپنیوں سے سامان لیں جو دوسرے شہر سے سامان لاتے ہیں اور خود جاکر کراچی یا کوئٹہ سے سامان نہ خریدیں، حال آں کہ دکان داروں کو وہاں سے سستے میں سامان پڑتا ہے اور یہ مہنگے داموں فروخت کرتے ہیں، کیا اس طرح دکان داروں کو مجبور کرنا کہ تمہیں اسی سے سامان لینا ہے، جائز ہے یا نہیں؟

جواب

بازار کے صدر کا دکان داروں کو اس بات پر مجبور کرنا درست نہیں کہ وہ صرف ان لوگوں اور کمپنیوں سے سامان لیں جو دوسرے شہر سے سامان  لاتے ہیں اور خود جا کر کراچی یا کوئٹہ سے سامان نہ خریدیں، جب کہ دکان داروں کو وہاں سے سامان سستا پڑتا ہے۔   فقط وا للہ اعلم


فتوی نمبر : 144107200097

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں