بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مارشمیلو (marshmallow) سے متعلق ایک سوال


سوال

کیا مارشمیلو (marshmallow)حلال ہے؟

جواب

مارشمیلو  چینی، پانی اور جیلاٹن سے مرکب  ایک ٹافی کا نام ہے، اس کے اجزاءِ ترکیبیہ میں جیلاٹن شامل ہے اور  جیلاٹن چوں کہ مختلف طریقوں سے حاصل کیا جاتا ہے جن میں سے بعض حلال نہیں ہوتے؛ اس لیے جب تک ’’مارشمیلو‘‘  میں استعمال شدہ جیلاٹن کی تحقیق نہیں ہو جاتی، اس وقت تک اس کا حکم بیان کرنا مشکل ہے۔

کھانے پینے کی اشیاء کے حوالے سے حلال سرٹیفیکیشن دینے والے کسی معتبر ادارے (مثلاً: سنحا (SANHA)  سے رجوع کرکے اس حوالے سے تحقیق کی جاسکتی ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004200410

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں