بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مار بل کی کان میں زکات


سوال

ماربل کی کان میں زکات دینے کا کیا طریقہ کار ہے؟ تفصیل سے وضاحت فرمائیں!

جواب

 پتھروں کی کانیں ہمارے ہاں عرفاً مملوک نہیں ہوتیں، بلکہ حکومت  کچھ کمپنیوں کو اس میں  کھدائی کرکے پتھر نکالنے کا لائسنس دیتی ہے، اور وہ پتھر نکال کر بیچتے ہیں۔

اس صورت میں  ماربل کی کان ان کی ملکیت نہ ہوگی ، بلکہ وہ پتھر جو انہوں نے نکالا ہو وہ ان کی ملکیت ہوگی؛ لہذا جو مال ان کے پاس بیچنے کے لیے رکھا ہو اس کی قیمتِ فروخت پر زکات  آئے گی۔ نیز پتھروں کے توڑنے کے جو آلات ہیں وہ اگر مملوک ہوں تب بھی ان میں زکات نہ ہو گی، اس لیے کہ آلات تجارت (بیچنے) کے لیے نہیں۔

بالفرض اگر پتھروں کی کان کسی کی ذاتی ملکیت ہو  اوربیچنے کی نیت سے خریدی ہو تو اس میں جس قدر پتھر بیچنے کے لیے نکل سکتا ہے اس کا اندازہ لگا کر اس کی موجودہ قیمتِ فروخت کا اعتبار ہوگا، اور اس  مالیت پر زکات  آئے گی۔

الموسوعة الفقهية الكويتية (38/ 192):
" قال ابن الهمام: وأصل المعدن المكان بقيد الاستقرار فيه ثم اشتهر في نفس الأجزاء المستقرة التي ركبها الله تعالى في الأرض حتى صار الانتقال من اللفظ إليه ابتداء بلا قرينة".

الموسوعة الفقهية الكويتية (38/ 197):
"ذهب الحنفية إلى أن المعدن المنطبع كالذهب والفضة والحديد والرصاص والنحاس والصفر يجب فيه الخمس، سواء أخرجه حر أو عبد أو ذمي أو صبي أو امرأة وما بقي فللآخذ.
سواء وجد في أرض عشرية أو خراجية، ويجب الخمس في الزئبق.
وأما المعدن المائع كالقير والنفط وما ليس بمنطبع ولا مائع كالنورة والجص والجواهر واليواقيت فلا شيء فيها، ولايجب الخمس فيما وجده في داره وأرضه من المعدن عند أبي حنيفة". 

(الفتاویٰ الہندیہ، کتاب الزکاۃ، الباب الاول، (1/184،185) ط: رشیدیہ)

شامی میں ہے:

"و تعتبر القيمة يوم الوجوب، و قالا : يوم الأداء، و في السوائم يوم الأداء إجماعاً، وهو الأصح، ويقوم في البلد الذي المال فيه" ...الخ ( كتاب الزكاة ٢/ ٢٨٦ ط: سعيد) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008200779

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں