بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ماتھا پٹی، جھومر اور ٹیکا پہننا


سوال

کیا عورتوں کا سر پر ماتھا  پٹی، جھومر اور ٹیکا (ایک قسم کا زیور) پہننا جائز ہے؟ یا ان کے پہننے میں کوئی  قباحت ہے؟

جواب

ان زیورات کا استعمال مباح ہے،  البتہ ہندووں کا  سرخ نشان جو ماتھے پر لگاتے ہیں وہ جائز نہیں۔

العناية شرح الهداية (6/ 61):
"وَ يَجِب أَنْ يَتَمَيَّزَ نِسَاؤُهُمْ عَنْ نِسَائِنَا."

امداد الفتاوی 233-9:

’’ جو سات مقام پر عورت کو زیور پہننا مشہور ہے 

سوال (۲۵۳۹) : قدیم ۴/ ۱۹۸- جو سات مقام پر عورت کو زیور پہننا مشہور ہے تو وہ مقام کون کون ہیں؟

الجواب: یہ وہ مواضع ہیں جن کو اللہ تعالیٰ نے آیت:{ولایبدین زینتهنّ} (۱)۔ میں مواضع زینت فرمایا ہے۔ حضرت شاہ ولی اللہ صاحبؒ نے اس آیت کی تفسیر ان مواضع کے ساتھ کی ہے: سر،  گردن، عضد، ذراع، ساق کہ مواضع تاج وگردن بند و باز و بند و استوانہ وخلخال  کے ہیں (۲)۔  پس ان میں سے اگر اعضائے مزوّجہ کو  ایک ایک شمار کیا جائے تو پانچ جگہ، اور اگر دو  دو  گنے جائیں تو آٹھ  جگہ ہوتی ہیں؛ البتہ اگر تقدیر اوّل پر سینہ اور ہر دو گوش کہ موضع قلادہ اور قرط ہے لیا جائے تو سات پورے ہوتے ہیں۔ ‘‘

  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144001200453

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں