بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

لے پالک کی بیوی یا شوہر کا نامحرم ہونا


سوال

میں اپنی بہن کا بچہ گود لینا چاہ رہی ہوں، رضاعت کے لیے میری بہن کے علاوہ اپنے  شوہر  کی بھابی سے بھی دودھ پلواؤں گی، ان شاء اللہ،  لیکن کوئی ایسا طریقہ ہو کہ اس بچہ کی جب شادی کروں تو بہو یا داماد ہمارا محرم ہو؟

جواب

اگرسائلہ اپنے بھانجی کو گود لیتی ہے اور سائلہ کے شوہر کی بھابھی مدتِ رضاعت میں اس بچی کو دودھ پلاتی ہے تو یہ بچی سائلہ کے شوہر کے لیے تو محرم ہے،لیکن اس کا شوہر سائلہ کے لیے نامحرم ہوگا، جس سے پردہ کرنا ضروری ہوگا۔ البتہ اگر سائلہ کی مذکورہ بہن کے علاوہ کوئی اور بہن بھی ہے اور اس کا بیٹا بھی ہے تو  وہ سائلہ کا بھانجا ہونے کی وجہ سے محرم ہی ہوگا۔

اسی طرح اگر سائلہ اپنے بھانجے کو گود لیتی ہے اورسائلہ کے شوہر کی بھابھی نے مدتِ رضاعت میں اس بچے کو دودھ پلایا تو یہ بچہ سائلہ کا محرم تو ہے، لیکن اس کی بیوی سائلہ کے شوہر کے لیے نامحرم ہوگی، جس سے پردہ کرنا ضروری ہوگا۔ البتہ اگر سائلہ کے شوہر کی بہن یا کسی دوسرے بھائی کی بیٹی ہے تو  وہ سائلہ کے شوہر کے لیے محرم ہے، اس سے نکاح کیا جاسکتاہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144104200218

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں