بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

لے پالک کا پرورش کرنے والوں کو امی ابو کہہ کر پکارنا


سوال

کیا جس بچہ کو گود لیا اس سے اپنے آپ کو امی ابو کہلوایا جا سکتا ہے؟ اور کیا اس بچہ کو بتانا ضروری ہے کہ اسے گود لیا گیا ہے، کیوں کہ اسکول وغیرہ میں ولدیت کے خانہ میں اس کے اصلی والد کا نام آئے گا؟

جواب

تعظیم کے طور پر لے پالک ٗپرورش کرنے والوں کو امی ابو کہہ سکتاہے۔لیکن ولدیت کے خانے میں گود لیے ہوئے بچے کی اصل ولدیت کااندراج ہی ضروری ہے ، اس لیے اُسے گود لیے جانے  کا بتادیناچاہیے۔فقط واللہ  اعلم


فتوی نمبر : 143907200056

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں