بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

لے پالک محرم ہے یا نہیں؟


سوال

ایک عورت کسی کا بچہ گود لیتی ہے تو  کیا وہ اس عورت کے لیے نامحرم ہوگا ؟اگرنامحرم ہے تو کیا وہ بچے کو  اپنی بہن یا بھابھی کا دودھ پلا سکتی ہے کہ وہ نامحرم نہ رہے؟

جواب

گود لیا ہوا بچہ  محض گود لینے سے  عورت کے لیے محرم نہیں بنے گا، بلکہ غیر محرم ہی رہے گی اور اس سے پردہ واجب ہوگا، البتہ  اگرگود لینے والی عورت نے اس بچہ کو دودھ پلایا ہو تو وہ اس کی رضاعی ماں بن جائے گی اور وہ بچہ اس کا محرم بن جائے گا، اسی طرح اگر اس عورت کی بہن نے اس بچہ کو دودھ پلا دیا ہو یا بھابھی نے تو  گود لینے والی عورت اس بچہ کی رضاعی خالہ/رضاعی پھوپھی  بن جائے گی اور محرم ہوگی، اسی طرح اگر وہ عورت اس بچے کی حقیقی خالہ ہو یا حقیقی پھوپھی ہو تو بچہ محارم میں شامل ہوگا۔اگر محرم ہونے کی کوئی دوسری علت نہ ہو تو محض گود لے کر پالنے کی وجہ سے وہ بچہ اس عورت کا محرم نہ ہوگا۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144105201111

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں