بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

شادی بیاہ کے کپڑے بیچتے وقت کتنا نفع رکھے؟


سوال

ہمارا لیڈیز  کپڑے (شادی بیاہ کے ملبوسات) کا کام ہے،  سوال یہ ہے کہ اس کام میں نفع کی کوئی حد ہے؟ اور کیا نفع لینا بہتر ہے؟

جواب

عمومی اشیاء اور عمومی حالات میں کسی چیز کو خریدنے کے بعد آگے فروخت پر نفع کی کوئی مقدار شرعاً متعین نہیں ہے۔ تاہم حرص وہوس شریعت میں ایک ناپسندیدہ خلق (وصف) ہے،  دنیا کی محبت اور لالچ  دل کے گناہ ہیں،  اس لیے عمومی احوال میں بھی مارکیٹ ریٹ یا اس سے کسی قدر  کمی بیشی کے ساتھ اشیاء فروخت کرنی چاہیے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144106201054

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں