بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

لڑکیوں کو پڑھانے والے شخص کی امامت


سوال

اسکول میں لڑکیوں کو  آمنے سامنے بغیر حجاب کے پڑھانے والے استاد کی مستقل امامت جائز ہے کہ نہیں؟ایسے شخص کو امام بنانا کیسا ہے؟

جواب

اگر بالغ بچیوں کی یہ تعلیم پردہ کے اہتمام کے بغیر مخلوط ماحول میں دی جاتی ہو تو نامحرم عورتوں سے میل جول رکھنے والے ایسے امام کی امامت مکروہ ہے، کراہت کے ساتھ اس کی اقتدا میں ادا کی جانے والی نماز ہوجائے گی، لیکن ایسے شخص کو مستقل امام نہ بنایا جائے. فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144106200093

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں