بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

لڑکیوں کو تنگ کرنا


سوال

 اکثر لڑکے واٹس ایپ پر لڑکیوں کو انباکس میں میسیجز کرتے ہیں، انہیں تنگ کرتے  ہیں ،کیا اس کا  گناہ ہوتا ہے؟

جواب

واٹس ایپ پر لڑکیوں کو میسج کر کے تنگ کرنا ناجائز  اور حرام ہے،کیوں کہ یہ کئی گناہوں کا مجموعہ ہے،غیر محرم سے بے تکلف ہونا، اسے تکلیف پہنچانا ،اس کی عزت کے ساتھ کھیلنا،اور اس کی بے عزتی کا سبب بننا، لہذا مذکورہ عمل سے باز آنا ضروری ہے۔

چنانچہ بخاری شریف میں  ہے:

" عن عبد الله بن عمرو رضي الله عنهما، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: المسلم من سلم المسلمون من لسانه ويده، والمهاجر من هجر ما نهى الله عنه."

(باب المسلم من سلم المسلمون من لسانه ويده، ج: 1، ص:11، رقم الحدیث10،ط: دار طوق النجاة)

 ترجمہ:

"حضرت عبداللہ ابن عمر و رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ   نبی کریم ﷺنے فرمایا:مسلمان تو وہی ہے جس کے ہاتھ اور زبان سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں،اور مہاجر وہی ہے جو اللہ پاک کی نافرمانی کو چھوڑ دے۔"

(تحفۃ القاری،ج:1،ص:224)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144509101546

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں