بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

لڑکی کے نئے نام سے نکاح پڑھانا


سوال

 ایک شخص نے شادی سے پہلے خاندان والوں کے مشورے سے اپنی ہونے والی بیوی کا نام تبدیل کرادیا ؛ کیوں کہ پہلا نام کچھ وجوہا ت سے ناپسندیدہ تھا ،پھر اسی نئے نام سے نکاح کرایا گیا، کیا یہ نکاح ہوگیا؟  اب نیا شناختی کارڈ بھی نئے نام ہی سے بنوایا ہے۔

جواب

اگر نکاح کے گواہ لڑکی کے نئے نام سے واقف تھے اور اس نام سے لڑکی کو پہچانتے تھے تو یہ نکاح منعقد ہوگیا۔فقط واللہ اعلم

 


فتوی نمبر : 143906200085

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں