بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

لڑکی کا زوبیا، زبیہ، ضحیٰ ، نبیہہ نام رکھنا


سوال

اللہ نے ہمیں بیٹی جیسی رحمت عطا کی ہے اس کے لیے تین نام تجویز کی ہے زوبیا، ضحی، نبیہہ کون سا نام زیادہ افضل ہے؟

جواب

”زوبیہ “   عبرانی کا لفظ ہے، اس کا معنی ہے : اللہ کا تحفہ (راہ نمائے اسلامی نام)۔ شمالی اردن کا ایک شہر بھی اسی نام سے موسوم ہے، نیز عربی زبان میں ”زُبیه“ (زا کے پیش اور با کے سکون کے ساتھ)  لفظ مستعمل ہے، اس کے معنی ہیں: اونچی جگہ جہاں پانی نہ چڑھ سکے ، عمارت کا بلند پشتہ ۔ کہاوت ہے : بلغ السیل الزبی: پانی سر سے اونچا ہو گیا ۔ معاملہ سنگین ہو ، حد سے بڑھ گیا (2) چھوٹا گڑھا یا تنور جس میں گوشت بھونا جاتا ہے اور روٹی پکائی جاتی ہے (3) بلند جگہ پر کھودا ہوا شکار کرنے کا گڑھ جس کا اوپر سے منھ بند کر دیا جائے جب شکار اس پر سے گزرے تو گڑھے میں گر جائے (القاموس الوحید)

”ضُحیٰ“کے معنی ہیں : روشنی، چاشت کا وقت۔

” نبیہہ“ (نَبِيْهَة) کا معنی شریف، سمجھ دار، عقل مند، مشہور اور قابلِ احترام کے ہیں۔

یہ تینوں نام درست ہیں، بچی کا  تینوں میں سے کوئی بھی نام  رکھا جاسکتا ہے۔ البتہ ان تینوں میں سے آخری دو نام زیادہ مناسب ہیں، ان میں سے کوئی رکھ لیا جائے۔

لسان العرب (13/ 547):
"وَشَيْءٌ نَبَهٌ ونَبِهٌ أَي مَشْهُورٌ. وَرَجُلٌ نَبِيهٌ: شَريف. ونَبُهَ الرجلُ، بِالضَّمِّ: شرُفَ وَاشْتَهَرَ نَباهَةً فَهُوَ نَبِيهٌ ونابِهٌ، وَهُوَ خِلَافُ الْخَامِلِ. ونَبَّهْتُه أَنا: رَفَعْتُهُ مِنَ الْخُمُولِ. يُقَالُ: أَشِيعوا بالكُنى فَإِنَّهَا مَنْبَهَةٌ. وَفِي الْحَدِيثِ:
فَإِنَّهُ مَنْبَهةٌ لِلْكَرِيمِ
أَي مَشْرَفَةٌ ومَعْلاةٌ مِنَ النَّباهَة. يُقَالُ: نَبُهَ يَنْبُه إِذَا صَارَ نَبِيهاً شَرِيفًا. والنَّباهَةُ: ضِدُّ الخُمُولِ، وَهُوَ نَبَهٌ. وَقَوْمٌ نَبَهٌ كَالْوَاحِدِ؛ عَنِ ابْنِ الأَعرابي، كأَنه اسْمٌ لِلْجَمْعِ. وَرَجُلٌ نَبَهٌ ونَبِيهٌ إِذَا كَانَ مَعْرُوفًا شَرِيفًا". 
فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144102200346

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں