بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

لڑکی نے 2013 میں اپنے سے اعلی خاندان کے فرد سے اپنی مرضی سے نکاح کرلیا


سوال

ایک لڑکی جس کی عمر    2013 میں تقریباً  22 سال تھی اس نے ایک بڑی عمر کے آدمی (جس کی عمر اس وقت 58 سال تھی)  سے جا کے خود سے نکاح کرلیا بغیر ولی کے۔  جب کہ لڑکی کا باپ زندہ نہیں ہے اور وہ آدمی ہر لحاظ سے لڑکی کے خاندان والوں سے اونچا ہے تو کیا ان دونوں کا نکاح ہو گیا یا نہیں؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں مذکورہ (عاقل بالغ غیر منکوحہ و معتدہ) لڑکی نے بذاتِ خود اپنے سے اعلی خاندان کے ایک فرد سے گواہوں کی موجودگی میں اگر  مذکورہ نکاح کیا تھا تو اس صورت میں یہ نکاح منعقد ہوگیا تھا۔ نکاح کے احکام میں ’’کفو‘‘  (برابری) کا اعتبار لڑکی کے اولیاء کی رعایت کے لیے ہے، یعنی اگر لڑکی اپنے ولی کی اجازت کے بغیر نکاح کرلے اور لڑکا خاندانی اعتبار سے لڑکی سے نیچا ہو تو لڑکی کے اولیاء کو اولاد ہونے سے پہلے فسخِ نکاح کا حق ہوتاہے، مذکورہ صورت میں جب لڑکا خاندانی اعتبار سے لڑکی سے اعلیٰ ہے تو یہ کفو کی مخالفت نہیں ہے۔ تاہم مذکورہ لڑکی نے اگر سرپرست موجود ہونے کے باوجود اگر از خود نکاح کیا ہے تو یہ فطری حیا اور اسلامی معاشرت کے خلاف ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144010200057

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں