بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے بجلی کا بل ادا نہ کرنا


سوال

اکثر اوقات لوڈشیڈنگ ہوتی ہے،  اب کیا بجلی کا بل ادا نہ کرنے پر عنداللہ مجرم ہوں گے؟

جواب

بجلی کا بل ادا کرنا شرعاً اور قانوناً ضروری ہے۔  اور بجلی کا بل ادا نہ کرنا شرعاً ناجائز  اور  قانوناً ممنوع ہے، اس لیے جس قدر بجلی استعمال کی ہے اس  کا بل ادا کرنا لازم ہے، باقی لوڈشیڈنگ کے دوران جب لائٹ نہ ہو تو اس میں میٹر کے یونٹ استعمال نہیں ہوتے، اور اس کے بدلے کوئی رقم بل میں شمار نہیں ہوتی؛ لہٰذا یہ عذر قابل قبول نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012201107

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں