بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

لوٹے میں پیشاب کا قطرہ گرنے کا حکم


سوال

لوٹا پانی سے بھرا ہوا تھا اس میں قطرہ پیشاب کا گر گیا ۔اس سے میں نے ہاتھ دھو لیے۔کیا میرے ہاتھ متنجس شمار ہوں گے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں  پانی  سے  بھرے  لوٹے میں  پیشاب کا قطرہ گرنے کی وجہ سے وہ پانی  ناپاک  ہوگیا ہے، لہٰذا اس ناپاک پانی سے دھوئے گئے ہاتھ بھی ناپاک شمار ہوں گے۔

فتاویٰ شامی میں ہے:

"(إذا وقعت نجاسة) ليست بحيوان ولو مخففة أو قطرة بول أو دم ... (ينزح كل ماءها – ماء البئر-) الذي كان فيها وقت الوقوع". (1/211، ط: دارالفكر) فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144012200919

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں