بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

قینان، زارح اور حمدان نام رکھنے کا حکم


سوال

بیٹے کے نام ان کا مطلب اور نوعیت جاننا مقصود ہے، ’’محمد قینان کبیر‘‘،  ’’محمد زارح کبیر‘‘،  ’’محمد حمدان کبیر ‘‘.

جواب

’’قینان‘‘ حضرت آدم علیہ السلام کے بیٹے حضرت شیث علیہ السلام کے پوتے کا نام تھا، یہ غیر عربی زبان کا لفظ ہے اور اس کے معنیٰ غنی کے ہیں۔

’’زارح‘‘ کا معنیٰ ہے: زخمی کرنے والا، اس نام کے بجائے انبیاءِ کرام علیہم السلام اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے ناموں میں سے کوئی نام رکھنا بہتر ہے۔

’’حمدان‘‘ نام  رکھنادرست ہے، اس کا معنی ہے : تعریف کرنے والا۔

سير أعلام النبلاء ط الرسالة (سيرة 1/ 31):
"وروى عبد المنعم بن إدريس، عن أبيه، عن وهب بن منبه، أنه وجد نسب إبراهيم -عليه السلام- في التوراة: إبراهيم بن تارح بن ناحور بن شروغ بن أرغو بن فالغ بن عابر شالخ بن أرفخشذ بن سام بن نوح بن لمك بن متشالخ بن خنوخ، وهو إدريس بن يارد بن مهلاييل بن قينان بن أنوش بن شيث بن آدم".

تهذيب الأسماء واللغات (2/ 132):
"وثبت فى الصحيحين فى حديث الشفاعة أن الناس يأتون آدم، ثم نوحًا، وأن آدم يقول: ائتوا نوحًا، فإنه أول رسول إلى أهل الأرض.
قال الإمام الثعلبى فى كتاب العرائس: هو نوح بن لامك بن متوشلح بن أخنوخ بن يرد بن مهلائيل بن قينان بن أنوش بن شيث بن آدم، عليه السلام".

تاج العروس (36/ 33):

"{قَيْنانُ (بنُ أَنُوشَ بنِ شِيثِ بنِ آدَمَ، عَلَيْهِ السَّلام، وَهُوَ الجَدُّ السابِعُ والأَرْبَعُون لسيِّدِنا رَسُولِ اللهِ، صلى الله عَلَيْهِ وَسلم ومَعْناهُ المُسَوِّي، كَذَا فَسَّرَه التّوَزِيُّ والسّهيليّ والنّوويّ.

وقالَ الشيَّخُ شمسُ الدِّيْن الْبرمَاوِيّ، رحِمَه اللهُ تَعَالَى: واسْمُه فِي التَّورَاة والإِنْجيل ماقيان، وتَفْسِيرُه بالعَرَبيّ غنِيّ".

تاج العروس (6/ 439):

"(زَرَحَه) بالرُّمْحِ (كَمَنَعه: شَجَّه)". فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012201738

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں