بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

قومہ میں امام صاحب تعدیل ارکان کی نیت سےجہرا سمع اللہ لمن حمدہ کہنے کے بعد سرا ربنا ولک الحمد کہہ سکتا ہے؟


سوال

کیا جماعت کی نماز میں قومہ میں امام صاحب جہرا "سمع اللہ لمن حمدہ" کہنے کے بعد سرا "ربنا ولک الحمد" کہہ سکتا ہے تاکہ اس بہانے قومہ میں تعدیل ارکان ہوجائے؟

جواب

امام کے لیےے بھی تحمید کی گنجائش ہے، صاحبین اور متاخرین کا اسی طرف میلان ہے۔

  • در مختار  میں ہے: ثم یرفع راسہ من رکوعہ مسمعا ویکتفی بہ الامام وقالا یضم التحمید سرا وفی الرد: والیہ مال الفضلی والطحاوی وجماعۃ من المتاخرین الخ ( ج: ۱، ص: ۴۹۶، ۴۹۷)واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143802200021

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں