بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

قومہ اور جلسہ میں دعائیں پڑھنا


سوال

کیا فرض نماز کے قومہ یا جلسہ میں حدیث میں آنے والی دعا پڑھ سکتے ہیں؟ (گنجائش ہے؟) انفرادی فرض اور جماعت دونوں کے لیے بتادیجیے۔

جواب

احادیث میں رکوع سے کھڑے ہوکر ’’اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ حَمْداً کَثِیْرًا طَیِّباً مُّبَارَکاً فِیْهِ‘‘اور دیگر دعائیہ کلمات وارد ہوئے ہیں، اور جلسے میں  "رَبِّ اغْفِرْلِيْ وَارْحَمْنِيْ، وَاهْدِنِيْ وَارْزُقْنِيْ وَعَافِنِيْ‘‘ پڑھنا وارد ہوا ہے۔ اسی طرح سجدے اور رکوع میں بھی بعض دعائیہ اور ذکر کے کلمات وارد ہیں۔  اور فرض نمازوں میں بھی ان دعاؤں کا پڑھنا مستحب ہے۔انفرادی اور باجماعت دونوں صورتوں میں پڑھنادرست ہے۔  البتہ اگر امام ہو اور مقتدیوں میں ضعیف لوگ بھی ہوں تو ان کی رعایت کرتے ہوئے صرف تسبیحات پر اکتفا کریں۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143906200039

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں