کیا قضانمازفرض نماز سے پہلے ادا کی جا سکتی ہے؟
جی ہاں ، صاحبِ ترتیب(جس کے ذمہ چھ یا اس سے زیادہ نمازیں بلوغ کے بعد سے باقی نہ ہوں ) کے لیے قضا نماز کو فرض نماز سے پہلے ہی ادا کرنا لازم ہے۔اورجس کے ذمہ چھ نمازیں یا اس سے زیادہ بلوغ کے بعد سے باقی نہ ہوں یہ اگر موجودہ نماز پہلے پڑھ لے اور قضا شدہ نماز بعد میں پڑھے تو بھی اس کی یہ نمازادا ہو جائے گی۔البتہ اگر فرض نماز کا وقت اتنا تنگ ہو کہ اگر قضا نماز کرے گا تو موجودہ فرض نماز بھی قضا ہوجائے تو اس صورت میں پہلے فرض نماز پڑھے پھر پرانی والی نماز کی قضا کرے۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144001200018
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن