بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

قضا نماز کیسے ادا کی جائے؟


سوال

قضا نماز کو کیسے پڑھایا جائے؟

جواب

1- قضا نمازیں پہلے اپنے  غالب  خیال سے متعین کرلینی چاہییں، اورجتنے سالوں یامہینوں کی نمازیں قضا ہوئی ہیں انہیں تحریرمیں لے آئیں، پھر قضا کرتے وقت یہ نیت کرے کہ سب سے پہلے یا سب سے آخر میں جو  فجر یا ظہر وغیرہ رہ گئی وہ قضا کرتاہوں، اسی طرح پھر دوسری نماز قضا کرتے وقت نیت کرے ۔

اسی طرح ایک دن کی تمام فوت شدہ  نمازیں  ایک وقت میں پڑھ لی جائیں یہ بھی درست ہے۔  نیز  فوت شدہ نمازوں کی ادائیگی کی  ایک آسان صورت یہ بھی ہے کہ ہر  وقتی فرض نماز ( مثلاً وقتی فجر  نماز )  کے ساتھ قضا (فجر )نماز کی نیت سے بھی پڑھ لیاکرے ،جتنے برس یاجتنے مہینوں کی نمازیں قضاہوئی ہیں اتنے سال یامہینوں تک اداکرتارہے۔

واضح رہے کہ پنج وقتہ نمازوں میں صرف فرض نماز کی قضا واجب ہے، اور عشاء کی نماز میں چوں کہ وتر بھی واجب ہیں، اس لیے عشاء کی فرض نماز کے ساتھ وتر کی قضا بھی واجب ہے۔ باقی سننِ مؤکدہ و غیر مؤکدہ اور عیدین کی نمازوں کی قضا نہیں ہے۔ اور جمعہ کی نماز فوت ہوجائے تو اس کی جگہ ظہر کی چار رکعات فرض قضا میں پڑھنا واجب ہوتاہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144103200554

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں