بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

5 ذو القعدة 1446ھ 03 مئی 2025 ء

دارالافتاء

 

قضا روزوں سے قبل شوال کے روزے رکھنا


سوال

اگر اس رمضان کے قضا روزے ہوں تو عورتیں شوال کے 6 روزے پہلے رکھ سکتی ہیں یا پہلے قضا روزے رکھیں جب کہ قضا روزے دوسرے مہینوں میں بھی رکھے جاسکتے ہیں اور شوال کے روزے صرف اسی مہینے میں رکھ سکتے ہیں؟

جواب

قضا روزوں کی ادائیگی سے پہلے شوال کے چھ روزے رکھنا درست ہے،رمضان کے روزوں کی قضا شوال کے نفلی روزوں کے بعد کرسکتے ہیں۔البتہ قضاروزوں کی ادائیگی میں زیادہ تاخیر نہیں کرنی چاہیے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909200722

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں